قومی

سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا،وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانےپر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دیر میں پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانےپر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح الرٹ رہتے ہوئے بروقت کارروائی کرکے 3دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

– Advertisement –

انہوں نے کہا کہ قوم دفاع وطن، قیام امن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ، سرحدوں کی حفاظت کرنے والے پاک وطن کے بہادر سپوتوں کی عظیم خدمات کو سراہتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button