قومی

برازیل بحریہ کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل آندرے لوئیز سلوا لیما ڈی سنتانا مینڈس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

برازیل بحریہ کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل آندرے لوئیز سلوا لیما ڈی سنتانا مینڈس نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، بعدازاں نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا گیا۔

نیول چیف نے برازیل بحریہ کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔برازیل بحریہ کے چیف آف اسٹاف نے خطے میں میری ٹائم سیکورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ایڈمرل آندرے لوئیز سلوا لیما ڈی سنتانا مینڈس کے دورے سے دونوں ممالک باالخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button