قومی

مانسہرہ، موبی لنک ٹاور سے لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

مانسہرہ پولیس نے موبی لنک ٹاور سے لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ لاری اڈہ کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کنگڑ میرا میں چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر موبی لنک ٹاور سے لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کرنے والے 2 ملزمان تیمور ولد نادر اور شاہد ولد لال زادہ کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جن سے مزید وارداتوں کے انکشافات بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button