قومی

او آئی سی کی 25 ویں بین الاقوامی آبی وسائل ،توانائی، خوراک اور ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہوگئی

او آئی سی کی 25 ویں 3 روزہ بین الاقوامی آبی وسائل ،توانائی، خوراک اور ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس اکیڈمی آف سائنسز اسلام آباد میں پیر کو شروع ہوگئی۔ بین الاقوامی اسلامک اکیڈمی آف سائنسز کے صدر سمیت 12 ممالک کے سائنسدان اور محققین کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ اسلام آباد سائنس اکیڈمی میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ورلڈ اسلامک اکیڈمی کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سینیٹر شیری رحمان، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اور سینئر سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمن بھی کانفرنس میں شریک ہیں۔ بنگلہ دیش ، ملائشیا ، اردن ، لبنان سمیت دیگر ممالک کے نمائندے بھی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ صدر اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنس پروفیسر عدنان باردن نے بھی کانفرنس سے خطاب کیاجبکہ پاکستانی سائنسدانوں اور محققین بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔ سینیٹر شیری رحمان نے صدر مملکت کی نمائندگی کرتے ہوئے افتتاحی خطاب کیا۔ سینیٹر شیری رحمان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے علاوہ ہم دیگر ماحولیاتی تبدیلی کے بحرانوں کا سامنا ہے، علاقائی اداروں کی صلاحیت کو بڑھانا ہوگا تاکہ وہ آفات کی روک تھام کر سکیں، پاکستان کے ماحولیاتی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوئے ہمیں رزیلیئنس کی نئے سرے سے وضاحت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صرف انفراسٹرکچر ہی رزیلئنس نہیں ہے، ہمیں رزیلینس میں مقامی لوگوں اور آبادیوں کو شامل کرنا ہوگا۔

شیری رحمان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے تمام متعلقہ اداروں کو آپس کے روابط اور مشترکہ حکمت عملی سے چیلنجز سے نمٹنا ہوگا،زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھا کر پانی کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات پر کافی حد تک قابو پاسکتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button