قومی

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی پالیسیوں پر عالمی عدالت انصاف کی رائے کا خیر مقدم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی پالیسیوں پر عالمی عدالت انصاف کی رائے کا خیر مقدم کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اس رولنگ پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ہفتہ کو ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی سی جے کی جانب سے اسرائیل کو اپنا قبضہ اور غیر قانونی آباد کاری ختم کرنے کے حوالے سے دی گئی رولنگ بہادر فلسطینی عوام کی قانونی جدوجہد کی تصدیق ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اس رولنگ پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں دو ریاستی حل کے ذریعے فلسطینیوں کا حق خودارادیت یقینی بنائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان نے اس کیس میں حصہ لیا جو کہ فلسطینی کاز کےلئے ہمارے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button