ٹاپ نیوز

صدر مملکت آصف علی زرداری کا امریکی کانگریس کی خاتون رکن اور پاکستان کاکس کی بانی اور شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن لی کے انتقال پر دکھ کا اظہار

صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکی کانگریس کی خاتون رکن اور پاکستان کاکس کی بانی اور شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن لی کے انتقال پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔

ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے آنجہانی کانگریس وومن کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیلا جیکسن ایک قابل ذکر رہنما تھیں،شیلا جیکسن نے خواتین اور بچوں سمیت انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھائی۔پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کیلئے شیلا جیکسن کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران ان کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں،سیلاب کی مشکل گھڑی میں ان کی مدد سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو امید اور ریلیف ملا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button