عالمی

امریکی اقدامات کے جواب میں ہم بھی جوہری میزائلوں کی تنصیب کرسکتے ہیں ، روس

روس نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات کے جواب میں ہم بھی جوہری میزائلوں کی تنصیب کر سکتے ہیں۔ تاس کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگے ریابکوف نے دارالحکومت ماسکو میں2026 سے جرمنی میں "ٹام ہاک” طویل المسافت کروز میزائل نصب کرنے سے متعلق امریکی فیصلے کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکاجوہری میزائل ٹیکنالوجی میں اضافہ کر رہا ہے اور ہم اس کا جواب دیں گے، ہمیں منفی سمیت ہر طرح کے حالات کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے جرمنی میں طویل مسافت کروز میزائلوں کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے،روس نیٹو ممالک کی مشترکہ صلاحیت کو نگاہ میں رکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ اسے کیا ، کہاں اور کس وقت نصب کرنا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور جرمنی نے 10 جولائی کو جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ 2026 سے جرمنی میں ٹام ہاک طویل مسافت کروز میزائل کی تنصیب شروع کر دی جائے گی،امریکا نے جرمنی میں اس نوعیت کے اسلحے کی آخری تنصیب 1990 میں کی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button