عالمی

ریاض میں جانوروں کی بیماریوں کے خلاف مقامی ویکسین تیار کرنے کےلیے ایک جدید لیبارٹری قائم

سعودی دارالحکومت ریاض میں جانوروں کی بیماریوں کے خلاف مقامی ویکسین تیار کرنے کےلیے ایک جدید لیبارٹری قائم کی جائے گی۔

ایس پی اے کے مطابق یہ لیبارٹری مشرق وسطی میں بیماری کی تشخیص کے ساتھ ویکسین کی تیاری اور لوکائزیشن کرے گی۔لیبارٹری کا کنٹریکٹ ایک خصوصی قومی کمپنی کو دیا گیا۔ لیب مملکت کے اس انیشیٹو کا حصہ ہے جس کا مقصد مقامی بیماریوں کی اقسام کےلیے ویٹنری ویکسین تیار کرنا اور اسے ترقی دینا ہے جو جانوروں کی بیماریوں کے پھیلاو کی نگرانی اور کنٹرول،

خصوصی لیبارٹری ٹیسٹ کرنے اور ڈی این اے سیکوینسنگ کے ذریعے بیماری کی وجوہ کی نشاندہی کےلیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گی۔لیبارٹری جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی اور اس میں اعلی تعلیم یافتہ ماہرین کام کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button