عالمی

سعودی عرب اور فلپائن کا لیبر مارکیٹ سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر افرادی قوت اور سماجی بہبود انجینئر احمد بن سلمان الراجعی نے فلپائن کے وزیر برائے مائیگرینٹس ورکرز لیو کیڈک سے ملاقات کی۔

ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں لیبر مارکیٹ کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون سمیت مشترکہ دلچسپی کے کئی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔انجینئر احمد بن سلمان الراجعی نے فلپائنی وزیر کو انٹرنیشنل لیبر مارکیٹ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس کی میزبانی سعودی عرب جنوری 2025 کو ریاض میں کرے گا۔

یہ ملاقات وزارت کے منصوبوں، مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے سٹریٹجک تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button