ٹاپ نیوز

صدر مملکت آصف علی زرداری کی بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعہ کی پُر زور مذمت کی ہے، واقعے میں شہید ہونے والے جوانوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

منگل کو ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بروقت کارروائی کر کے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا،پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر ہے۔

صدر مملکت نے بنوں کینٹ میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button