کاروباری

سونے کی قیمت میں 2200 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2200 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 49 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1886 روپے کے اضافہ سے 211,591 روپے سے بڑھ کر 213,477 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 193,959 روپے سے بڑھ کر 195,687 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,900 روپے اور 2,486.28 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,382 ڈالر سے بڑھ کر 2,404 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button