کاروباری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,300 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 1 سو روپے ہوگئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 45 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,113 روپے کی کمی سے 211,247 روپے سے کم ہو کر 210,134 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 193,644 روپے سے کم ہو کر 192,622 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,900 روپے اور 2,486.28 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,388 ڈالر سے کم ہو کر 2,376 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button