کاروباری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ40 ہزار 600 سو روپے ہوگئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 600 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 771 روپے کی کمی سے 207,047 روپے سے کم ہو کر 206,276 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 189,793 روپے سے کم ہو کر 189,086 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2850 روپے اور 2443.41 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,326 ڈالر سے کم ہو کر 2,313 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button