ٹاپ نیوز

وزیراعلی مریم نوازکی پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہیڈ آفس آمد

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں ندی نالوں کی بھرپور صفائی کا حکم دیا ہے اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظرڈرین کی بھرپور صفائی کی ہدایت بھی کی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر اضلاع سے ڈیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا اورخصوصی اجلاس میں تمام بیراج لنک کنال،مین کنال،ڈریننگ سسٹم اوربند وغیرہ کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی گئی-

سیکرٹری ایریگیشن، چیف میٹرالوجسٹ،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تفصیلی بریفنگ دی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے پی ڈی ایم اے کے مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور ویدرپورٹل،فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن،فلڈ سمولیشن ماڈل کا مشاہدہ کیا-اجلاس میں وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہر ضلع کی انتظامیہ کو ممکنہ سیلاب کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں عوام کو انخلا کے پلان سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی-متاثرہ دیہات کے لوگوں کو قیام و طعام کے مقام سے متعلق آگاہ کرنے کا حکم بھی دیا-

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ رودکوہی کے نالوں کے راستوں میں تجاوزات اوررکاوٹیں ہٹائی جائیں۔ممکنہ سیلا ب کے پیش نظر آبادی کے بروقت انخلا کی پلاننگ کی جائے۔انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ مال مویشی کوبھی بروقت نکالاجائے۔انہو ں نے کہاکہ دنیا بھر میں ارلی فلڈ وارنگ سسٹم رائج ہے،پاکستان میں کیوں سیلاب کا بروقت پتہ نہیں چلتا۔بارشوں کی صورت میں ہر شہر میں پانی کی فوری نکاسی کااہتمام کیا جائے۔جہاں بھی سیلاب کا خطرہ ہوبروقت پیشگی اقدامات کیے جائیں۔

سیلاب کی بروقت اورمستند اطلاعات کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔ہرسیلابی بندسے تجاوزات ہٹائی جائیں، مانیٹرنگ تسلسل سے جاری رہنی چاہیے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3ماہ میں پاکستان میں نارمل اورنارمل سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button