کاروباری

اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 45.62 روپے کمی کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے یکم جون2024 سے ایل پی جی گیس کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 45.62 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے تحت یکم جون 2024 سے 11.8کلو سلنڈر کی قیمت 2768.23 روپے ہو گی جبکہ مئی 2024 میں اس کی قیمت 2813.85 روپے تھی اس طرح مئی کے مقابلہ میں جون کے لیے ایل پی جی گیس کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 45.62 روپے کمی کی گئی ہے ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس سعودی آرامکو اور ڈالر کی شرح تبادلہ کے تناظر میں مقرر کی گئی ہے ۔

گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں آرامکو نے قیمت میں 2 فیصد کمی کی ہے جبکہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں بھی 0.04فیصد کمی ہوئی ہے جس کے باعث ایل پی جی کے 11.8کلو سلنڈر کی قیمت میں 45.62 روپےیعنی 1.62 فیصدکی کمی ہوئی ہے ۔

اس طرح ایل پی جی کی فی کلو صارف قیمت میں 3.86 روپے کی کمی ہوئی ہے ۔ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن اوگرا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمتوں کا نفاذ یکم جون سے ہو گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button