قومی

پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی این ای ایک منظم تنظیم ہے، نومنتخب عہدیداران کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ جمعہ کو اپنے پیغام میں مبشر حسن نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں صحافتی اقدار اور میڈیا ادارے گذشتہ ادوار کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں میڈیا کا کردار انتہائی مسلمہ ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب باڈی صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے اور صحافت کے معیار کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ پی آئی او مبشر حسن نے سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف، سیکریٹر جنرل اعجاز الحق، سینئر نائب صدر انور ساجدی اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button