قومی

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی این ای ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے، ملک میں جمہوریت کے فروغ، صحافتی اقدار کی پاسداری اور عوام کو باشعور بنانے میں سی پی این ای نے بطور ادارہ فعال کردار ادا کیا۔

جمعہ کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے صحافت اور آزادی اظہار رائے ضروری آئینی تقاضے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ میڈیا کے مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات اور جرائد کے مسائل کے حل کے لئے سی پی این ای سے تعاون جاری رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران صحافت کے شعبے کی بہتری اور میڈیا صنعت کی فلاح و بہبود کے لئے صحافتی برادری کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف، سیکرٹری جنرل اعجاز الحق، سینئر نائب صدر انور ساجدی اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button