کھیلوں کی دنیا

پسرلا وینکٹا سندھوکا سنگاپور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

بھارتی مایہ ناز شٹلرس پسرلا وینکٹا سندھو سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ پسرلا وینکٹا سندھو نے ویمنز سنگلزکے ابتدائی رائونڈ میچ میں ڈنمارک کی لائن ہوجمارک کو شکست دی۔

سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے سنگاپور میں جاری ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں 27 سالہ پسرلا وینکٹا سندھو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ڈنمارک کی لائن ہوجمارک کو با آسانی 0-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ پسرلا وینکٹا سندھو کی فتح کا سکور 12-21 اور 20-22 تھا۔ پسرلا وینکٹا سندھو کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ ہسپانوی بیڈمنٹن سٹار کیرولینا ماریا مارین مارٹن سے ہوگا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button