کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، کے ایس ای 100انڈکس 681.18 پوائنٹس کی کمی کے بعد 74836.30 پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی مندی کا رحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈکس 681.18 پوائنٹس کی کمی کے بعد74836.30 پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طور پر 405 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 85 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور43 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 277 کمپینوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، کا روباری سرگرمیوں کے دوران 408.07 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 16.50 ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30انڈکس میں 273.32 پوائنٹس کی کمی ہوئی اورانڈکس 24004.41 پوائنٹس پر بندہوا، فیوچرٹریڈنگ کے تحت 13.53 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روز کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 38647880 حصص، ورلڈکال ٹیلی کا م 22383107 حصص اوردیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ کے 19354593 حصص کی خریدوفروخت ہوئی۔پاکستان جنرل انشورنس کمپنی، گریز لیزنگ لمیٹڈ اوردی پاکستان جنرل انشورنس لمیٹڈ ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 36.2 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button