عالمی

چینی صدر کی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو 2023 ایڈیشن کی وضاحت بارے کتاب کا انگریزی ورژن شائع

چینی صدر شی جن پنگ کی دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (2023 ایڈیشن) کی تفصیلات پر مبنی کتاب کا انگریزی ورژن شائع ہو گیا۔

کتاب کا نگریزی ورژن سینٹرل کمپلیشن اینڈ ٹرانسلیشن پریس نے شائع کیا ہے۔اس ضمن میں جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کتاب کو چین اور بین الاقوامی سطح پر فراہم کیا جائے گا۔ اس کتاب میں ستمبر 2013 سے نومبر 2023 تک حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری وچینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ( بی آر آئی ) پر 78 اہم مکالمے شامل ہیں۔ اسے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر نے مرتب کیا اور اس کا انگریزی ورژن بھی انسٹی ٹیوٹ نے ترجمہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اشاعت سے غیر ملکی قارئین کو بی آر آئی کے تصور، اقدامات، اہداف اور کامیابیوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی اور بی آر آئی کے تحت بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے کی امید ہے

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button