قومی

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے راولپنڈی ڈویژن میں بھی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے راولپنڈی ڈویژن میں بھی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا ،ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیاں بند کرنے کے ساتھ ساتھ مالکان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول راولپنڈی کے ڈائریکٹر عمران اسلم و موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی سہیل شہزاد نے بتایاکہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید کی خصوصی ہدایات پرصوبہ بھر میں بغیر نمبرگاڑیوں و ٹوکن ٹیکس نادہندہ مالکان کے خلاف کریک ڈائون سمیت ڈیفالٹر گاڑیوں پر سٹکرز چسپاں کرنے کی مہم جاری ہے ۔

اس ضمن میں راولپنڈی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا گیاہے ۔موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی راولپنڈی سہیل شہزاد نے کہاکہ ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور نادہندگان کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی ۔

انہوں نے مزید بتایاکہ ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جاسکتی ہے لہذا نادہندگان کو خبردار کیاجاتا ہے کہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی اور زحمت سے بچنے کے لیے اپنے ذمہ واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button