کھیلوں کی دنیا

رمضان اسنوکر کا اختتام، ذولفقار قادر فاتح رہے

تیسرے رمضان اسنوکر کا فائنل ذولفقار قادر نے جیت لیا۔ کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے تیسرے رمضان اسنوکر کا فائنل ذولفقار قادر نے جیت کر چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔انہوں نے فائنل میں آئن مارک جون کو 4 کے مقابلے میں ایک فریم سے شکست دی، انہوں نے پہلے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں فریم میں اپنے حریف کیوسٹ آئن مارک جون کو 77۔68، 78۔29، 76۔22 اور 72۔61 سے شکست دی تاہم آئن مارک جون نے دوسرا فریم 80۔17 سے جیتا۔

مہمان خصوصی چیئرمین کے پی ٹی سید سیدین رضا زیدی نے ذولفقار قادر کو ٹرافی اور انعامی رقم پیش کی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی چیئرمین کے پی ٹی نے شرکاء کھلاڑیوں کے ذوق کو سراہا اور ایسے ٹورنامنٹ کے مزید انعقاد کا عندیہ بھی دیا۔ انہوں نے سہولیات میں اضافے کے بارے میں ہدایات دیں تاکہ کھلاڑیوں کے لئے مزید دلچسپی کا باعث بنے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button