قومی

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی آن جاب ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی آن جاب ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان میں پاک فوج کے ساتھ رائل سعودی لینڈ فورسز کی آن جاب ٹریننگ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔یہ تربیتی مشق 15 جنوری سے 26 فروری تک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیلئے منعقد کی گئی۔

مشق میں روایتی کے ساتھ ساتھ ذیلی روایتی آپریشنز شامل تھے، کور کمانڈر ملتان نے بطور مہمان خصوصی مشق کا مشاہدہ کیا۔ مہمان خصوصی نے تربیت کے حاصل کردہ معیارات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button