ٹاپ نیوزعالمی

مسجد نبوی 25 ہزار قالینوں کی یومیہ 3 بار صفائی

حرمین الشریفین اتھارٹی کی جانب سےمسجد نبوی کے مخلتف حصوں میں استعمال ہونے والے 25 ہزار قالینوں کو خصوصی اہتمام کے ساتھ یومیہ 3 بار صاف کیا جاتا ہے،

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی میں موجود نماز کے لیے مخصوص قالینوں کی یومیہ 3 مرتبہ صفائی اور 200 لیٹر خوشبو سے ان کو معطر کیا جاتا ہے۔مقامی طور پر تیار کیے جانے والے قالین اپنے خاص ڈیزائن، اعلی معیار اور نمازیوں کی راحت وآرام کے مطابق ملائم اور مضبوط بناوٹ کے حوالے سے منفرد ہیں۔ہر قالین پر’آر ایف آئی ٹی ‘ سسٹم کی الیکٹرونک چپ ہوتی ہے جسے بارکوڈ کے ذریعے سکین کرکے قالین کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ مسجد نبوی کےقالینوں کی دیکھ بھال حرمین شریفین اتھارٹی کی زائرین اور نمازیوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button