عالمی

اردن میں امریکی فوج پر حملے میں عراقی حزب اللہ بریگیڈزکے کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں،پینٹاگان

اردن میں امریکی فوج پر حملے میں عراقی حزب اللہ بریگیڈزکے کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں،پینٹاگان

پینٹاگان نے کہا ہے کہ ا ردن میں امریکی فوج پر حملے میں عراقی حزب اللہ بریگیڈزکے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔

العربیہ اردو کے مطابق شام کے ساتھ سرحد کے قریب اردن میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے والے حملے کے بعدپینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے کہا کہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 40 سے زائد ہو گئی ہے ۔

انہوں نے کہاہم جانتے ہیں کہ ایران ان گروپوں کو فنڈز فراہم کرتا ہے جو امریکی افواج پر حملہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا یہ نہیں مانتا کہ ایران اس کے ساتھ جنگ کرنا چاہتا ہے اور نہ ہی امریکا جنگ کا خواہاں ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، لیکن ہم کارروائی کریں گے اور اپنی افواج پر حملوں کا جواب دیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بھی عزم ظاہر کیا کہ ان کا ملک خطے میں اپنی افواج کو ہدف بنانے پر سختی سے جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر اس شخص کو خبردار کرتے ہیں جو خطے میں تنازعات کو فائدہ پہنچانے اور بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button