کھیلوں کی دنیا

ہیش سو وائی اور ان کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز نے ا ٓسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

چائنیزتائپےکی ٹینس کھلاڑی ہیش سو وائی اور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

چائنیزتائپےکی ٹینس کھلاڑی ہیش سو وائی اور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینزنے میگا ایونٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف یوکرین کی لیوڈمیلا کیچینوک اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپنکو کو شکست دی ۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔ خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں چائنیزتائپے کی ٹینس کھلاڑی ہیش سو وائی اور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یوکرین کی لیوڈمیلا کیچینوک اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپنکو کو بے بس کر دیا

،اور حریف جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 5-7سے شکست دے کر میگا ایونٹ جیت لیا۔ ہیش سو وائی اور ایلیس مرٹینز نے یہ دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کیا ہے،اس سے قبل دونوں کھلاڑیوں نے 2021 میں انگلینڈ میں کھیلے گئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

چائنیزتائپےکی ٹینس کھلاڑی ہیش سو وائی 38سال کی عمر میں کسی گرینڈسلام کا ڈبلز ٹائٹل سر سجانے والی دوسری معمر ترین خاتون ہیں۔38سالہ ہیش سو وائی اس اعتبار سے خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے آسٹریلین اوپن کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ہے۔

انہوں نے مکسڈ ڈبلز فائنل میں پولینڈ کے جوڑی دار جان زیلنسکی کے ساتھ ملکر عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی ٹینس سٹار ڈزرائی کرائوجک اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو شکست دے کر مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button