کاروباری

ملک خدا بخش ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انرجی کے کنوینرمقرر

فیڈریشن پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی کے صدرعاطف اکرام شیخ نے توانائی کے شعبے میں مہارت کی حامل شخصیت ملک خدا بخش کوایف پی سی سی آئی کی مرکزی اسٹینڈنگ کمیٹیانرجی کیلئے سال 2024-2025کے لیے کنوینر مقرر کیا ہے۔

اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملک خدا بخش ملک گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین/چیف ایگزیکٹو،پیٹرولیم اور سی این جی انڈسٹری کے رہنما، یو بی جی کور کمیٹی کے رکن، لائنز کلب انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر ہیں۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے ملک خدا بخش کومشورہ دیا کہ وہ اپنی کمیٹی میں اچھے تجربہ کار اور پیشہ ور افراد کو شامل کریں اور تمام متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم کریں۔

ملک خدا بخش پیٹرولیم انڈسٹری سے وابستہ رہے ہیں اور پیٹرولیم اور سی این جی سیکٹر میں مختلف صلاحیتوں سے پیٹرولیم اور سی این جی سیکٹر سے وابستہ کاروباری افراد کی خدمت بھی کی ہے۔ملک خدا بخش پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرپرسن، سی این جی اسٹیشن اونرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر/چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم مصنوعات کے کئی سال چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ملک خدا بخش نے ایف پی سی سی آئی کی انتظامیہ کو کاروباری برادری کے لیے اپنی بہترین اور بھرپور کوششوں اور قومی سطح اور عالمی سطح پرایف پی سی سی آئی کا امیج بنانے کا یقین دلایاہے۔انہوں نے توانائی کے بحران اور اس میں پیٹرولیم سیکٹر کے کردار کے حوالے سے جلد ہی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انرجی سیکٹر کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button