کاروباری

علاقائی تعاون اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ،افتخار علی ملک

سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ علاقائی تعاون اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ،پاکستان کو افغانستان اور ازبکستان کے ساتھ تجارتی مواقع اور صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اتوار کو یہاں مسلم خان بونیری کی قیادت میں صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعاون کو فروغ دے کر اور سٹریٹجک اقدامات پر عمل درآمد کر کے پاکستان معاشی خوشحالی کی نئی راہیں کھول سکتا ہے اور پورے خطے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ازبکستان کے ساتھ ایک انتہائی اہم پوزیشن پر واقع ہونے کی وجہ سے پاکستان کے پاس نادر موقع ہے کہ وہ اس ٹریڈ روٹ سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اقتصادی ترقی کو فروغ دے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع اور صلاحیت سے فائدہ اٹھا کر پاکستان اپنے تجارتی پورٹ فولیو کو متنوع اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنا کر خطے کے مجموعی استحکام اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارت کو فروغ دینے کیلئے نقل و حمل کے نیٹ ورک اور سرحدی سہولتوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی دینا بہت ضروری ہے تاکہ سامان اور خدمات کی نقل و حرکت با آسانی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ کوششیں باہمی اقتصادی انحصار کو مزید بڑھا سکتی ہیں جس سے پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button