کھیلوں کی دنیا

نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 29 جنوری کو مزید3 میچوں کا فیصلہ ہو گا

نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 29 جنوری کو مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ پہلا میچ لاہور اور کراچی ، دوسرا میچ راولپنڈی اور ملتان جبکہ تیسرا میچ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

پی سی بی کے زیر اہتمام قومی خواتین ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری ہیں ۔

میگا ایونٹ میں 29 جنوری بروز پیر کو پہلے میچ میں لاہور اور کراچی کی ٹیمیں ایوب پارک گراؤنڈ ، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی ، دوسرا میچ راولپنڈی اور ملتان کے درمیان شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں کوئٹہ اور پشاور کی ٹیمیں ڈائمنڈ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button