کھیلوں کی دنیا

نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس کل اتوار کو ہوگا۔جس کی صدارت پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کریں گے۔ اجلاس میں گیمز کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ گیمز یکم سے 5 فروری تک اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ۔پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ گیمزکے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ گیمز میں ملک بھر سے سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

اتھلیٹکس، آرچری، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کیچ بال، سائیکلنگ،فٹ سال، فٹ بال، جمناسٹک، روپ سلیپنگ، سکیٹنگ، ٹیبل ٹینس اور تھرو بال کے کھیل شامل ہیں

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button