کاروباری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2،300 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 5 سو روپے کا ہو گیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,972 روپے کے کمی سے 216,735 روپے سے کم ہو کر 214,763 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 198,674 روپے سے کم ہو کر 196,866 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے کم ہو کر 2,860 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 51.44 کم ہو کر 2,451.98 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,413 ڈالر سے کم کر 2,370 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button