کھیلوں کی دنیا

محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام ملکی تاریخ میں پہلی بار سکول ہاکی لیگ اور وزیر اعلی آزادی کپ ٹورنامنٹ کا آغاز

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر ملکی تاریخ میں پہلی بار سکول ہاکی لیگ اور وزیر اعلی پنجاب آزادی کپ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا۔ اس ضمن میں سکولز کی سطح پر ہاکی کھلاڑیوں کی سلیکشن اور تربیتی کیمپس کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب تحصیل لیول پر منتخب کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لیے کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں۔

25 جولائی سے شروع ہونے والے ان تربیتی کیمپس کا پہلا مرحلہ 27 جولائی کو مکمل ہوگا جس کے بعد 29 سے 31 جولائی تک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہاکی گرائونڈز میں انٹر سکولز ہاکی ٹورنامنٹ کے میچز ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ لیول پر ہاکی ٹیموں کے انتخاب کا مرحلہ بھی 31 جولائی تک مکمل کر لیاجائے گا۔

ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیموں کے تربیتی کیمپس اور انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے میچز کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد 6 سے 13 اگست تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں صوبائی سطح پر ہاکی ٹورنامنٹ کے میچز منعقد کیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے ڈی پی آئیز، سی ای اوز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز، ڈویژنل ڈائریکٹرز اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران کو سکول ہاکی لیگ کے انعقاد کے حوالے سے موثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لئے پرعزم ہے۔

وزیر اعلی پنجاب آزادی کپ کا انعقاد ہاکی کےفروغ کیلئے کیا جا رہا ہے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کی تلاش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی متحرک قیادت میں پہلی مرتبہ سرکاری تعلیمی ادارے قومی کھیلوں کی بحالی کے لئے نرسری بن رہے ہیں۔ ہاکی کے مقابلہ جات اور آزادی کپ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ بھی وزیر اعلی کے قومی کھیل کے فروغ کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button