کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان جاری، 100 انڈکس 291.51 پوائنٹس کی کمی بعد کے 77940.58 پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈکس 291.51 پوائنٹس کی کمی بعد کے 77940.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 432 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 144 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 70 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 218کمپینوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 292.18 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 11.41 ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30انڈکس116.99 پوائنٹس کے کمی کے بعد 25187.03 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت11.61 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ اسلامی مالیات کے حامل کے ایم آئی انڈیکس 54.59 پوائنٹس کی کمی کے بعد 126183.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ کے 26808974 حصص، کے الیکٹرک لمیٹڈ 17900691 حصص اور ورلڈکال ٹیلی کا م کے 16871942 حصص کا لین دین ہوا۔پاک ایگرو پیکجنگ لمیٹڈ، یونیورسل انشورنس کمپنی اور دیوان مشتاق ٹیکسٹائل ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button