کھیلوں کی دنیا

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 8 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے ۔ ڈیرل مچل نے 62 اور مائیکل بریسویل نے 59 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ، بنورا فرنینڈو، ماہیش تھیکشنا اور ونندو ہسارنگا نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

سری لنکا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے ۔

پاتھم نسانکا نے 90 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ، کوسال مینڈس 46 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ،۔

دونوں نے 13.3 اوورز میں 121 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا مگر باقی ماندہ سری لنکن بیٹرز 39 گیندوں پر 51 رنز نہ بنا سکے اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔

نیوزی کی طرف سے جیکب ڈفی نے تین جبکہ میٹ ہینری اور زیکری فوکس نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، جیکب ڈفی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button