قائدِ اعظم ڈے کے حوالے سے اسلام آباد میں کک باکسنگ چیمپین شپ
اسلام آباد کک باکسنگ ایسوسی ایشن اور اسلام آباد فل کنٹیکٹ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن نے قائدِ اعظم ڈے کے حوالے سے عامر خان باکسنگ ہال ، پاکستان سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں کک باکسنگ کی چیمپین شپ منعقد کی۔ اِس چیمپئن شپ میں لاہور، جہلم، آزاد کشمیر، گلگت، ہری پور، راولپنڈی اور اسلام آباد سے 100 سے زائد لڑکے اور لڑکیوں نے کک باکسنگ رولز کے تحت ہونے والے مقابلوں میں حصہ لیا۔ شرکا کی کثیر تعداد نے اپنی نوعیت کے منفرد ایونٹ کو سراہا جس میں تائیکوانڈو، شوتوکان، کیوکیوشن کاہی اور کک باکسنگ کے مارشل آرٹسٹ کھلاڈی ایک پلیٹ فارم پر کک باکسنگ کے مقابلوں میں مد مقابل رہے۔
ان مقابلوں میں مجموعی طور پر اسلام آباد کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور بنجاب دوسری پوزیشن پر رہا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس سے ظفر بختاوری ، شبیر بابر، اصغر علی شاہ و دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے آرگنایزرز شوکت خان ، اختر خان اور قمر ندیم کو اس ایونٹ کے کامیاب انقاد پر مبارکباد دی اور جیتنے والے کھلاڈیوں میں میڈل اور اسناد تقسیم کیں۔ کک باکسنگ کے اس ایونٹ میں سُپر ہیوی ویٹ کیٹیگری کا گولڈ میڈل اسلام آباد کے مجیب اللہ نے حاصل کیا جبکہ دیگر کیٹیگریز میں عیشان، ابراہیم، جنید، رؤف، کومل، نمرہ نے گولڈ میڈل جبکہ سعیدخان، عبدلمالک، علی، عاصم کریم، انعام مقصودی، ابیعا و دیگر نے سلور میڈلز اپنے نام کیے۔