عالمی

مکہ مکرمہ میں 300 سے زائد پارکس سیاحت کے فروغ کےلیے اہم ہیں

مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ شہر میں 3 سو سے زائد پارکس سیاحت کے فروغ کےلیے اہمیت کے حامل ہیں ۔ ایس پی اے‘ کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ الزیتونی نے ایس پی اے کو بتایا کہ مکہ مکرمہ اور اس کی گورنریٹس میں پارکس کی مجموعی تعداد 300 سے زائد ہے جہاں بڑوں اور بچوں کے لیے تفریح و سپورٹس کی سہولتیں، خاندان کے لیے بیٹھنے کے ایریا، فوڈ ٹرکس، سائیکلنگ اور واکنگ کےلیے ٹریکس اور ورزش کے لیے مختص ایریاز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں، مقیمین اور وزیٹرز کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کےلیے اپنے وسیع شہری ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے کے شہری ماحول بہتر بنانے کےلیے اقدامات کررہی ہے۔

میونسلپٹی اس سلسلے میں پارکس، باغات اور عوامی مقاماتکا ایک نیٹ ورک بنانے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے جو تفریح ، آرام اور سماجی رابطوں کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی مملکت کے وژن 2030 کے مطابق پارکس کو بہتر سے بہتر بنانے کی جستجو کررہی ہے ۔انہوں نے کہا مکہ مکرمہ میں زائرین اور رہائشیوں کی خدمت کے لیے سبزہ زار علاقے میں اضافے کا کام جاری ہے۔ اس سے بے شمار فوائد حاصل ہوں گے اور یہاں آنے والوں کو اپنے اور خاندان بھر کے لیے بہتر ماحول ملے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button