قومی

وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے متعلق تیاریوں اور ردعمل کے پروگراموں کا متبادل پروگرام تیار کرنے کی ہدایت

وزارت منصوبہ بندی پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک متبادل فنانسنگ فریم ورک پر کام کر رہی ہے۔ اس فریم ورک کا مقصد موسمیاتی منصوبوں کے لیے مختلف مالیاتی ذرائع تلاش کرنا ہے تاکہ قومی خزانے پر دبائو کم ہو اور ترقیاتی منصوبے پائیدار انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔موسمیاتی منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے وزارت منصوبہ بندی کے تیار کردہ فریم ورک پر تبادلہ خیال کے لیے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے وزارت کے موسمیاتی تبدیلی کے سیکشن کو ہدایت کی

کہ وہ موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے متعلق تیاریوں اور ردعمل کے پروگراموں کا متبادل پروگرام تیار کریں ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ کوسٹل ہائی وے جو موسمیاتی خطرات سے سب سے زیادہ متاثر ہے، کو موسمیاتی تبدیلی تعمیراتی ماڈل کے تحت بنایا جائے گا تاکہ کلائمیٹ فنانس کے لیے اہل ہو سکے۔وزارت آئی ایم ایف پائیداری کی سہولت کے تحت اصلاحاتی اقدامات تیار کر رہی ہے جن سے نہ صرف قرضوں کی پائیداری یقینی بنائی جائے گی بلکہ ابھرتی ہوئی گرین ویلیو چینز میں برآمدات کو بھی فروغ ملے گا۔میٹنگ کے دوران اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ وزارت مالیاتی انتظام بشمول بانڈز، گارنٹی اور مکسڈ مالیاتی ماڈلز کو قومی اور ذیلی قومی ترقیاتی منصوبہ بندی میں ضم کرنے کے لیے ایک جامع فریم ورک بھی تیار کرے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button