قومی

محسن نقوی کی بنوں کے علاقے میں پولیس موبائل پر حملہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کی ستائش

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے ٹاون شپ حیات روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کی ستائش کی ہے۔ہفتہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر داخلہ نے فائرنگ کا بروقت جواب دینے اور 2 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر بنوں پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ

بنوں پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، حملہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ کے پی کے پولیس نے ہمیشہ جرات کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button