کھیلوں کی دنیا

روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینےکا فیصلہ کر لیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام اور سلیکٹرز کو بھی اس بارے میں علم ہے جنہوں نے کپتان سے بات چیت کی لیکن اطلاعات ہیں کہ روہت شرما اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر اٹل ہیں اور اسے تبدیل نہیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق روہت شرما اس حوالے سے کب اعلان کریں گے اس کا حتمی وقت نہیں بتایا جا سکتا لیکن قوی امکان ہے کہ وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے اس سیریز کے 3 ٹیسٹ میچز کی 6 اننگز میں صرف 31 رنز بنائے ہیں۔

اس وقت ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جب کہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button