عالمی

چین کی برقی گاڑیوں کے حوالے سے ہسپانوی وزیراعظم کا بیان معقول ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ ہسپانوی وزیراعظم سانچیز کا چین کی برقی گاڑیوں کے حوالے سے بیان معقول اور معروضی سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور چین اس کی تعریف کرتا ہے۔

انہون نے ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ سے یومیہ پریس کانفرنس میں اسپین کے وزیر اعظم سانچیز کے اس بیان پر کہ اسپین چینی الیکٹرک گاڑیوں پر محصولات عائد کرنے کے معاملے پر یورپی یونین کے موقف پر دوبارہ نظر ثانی کر ے گا پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔ ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ وزیراعظم سانچیز کا بیان معقول اور معروضی سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور چین اس کی تعریف کرتا ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے نشاندہی کی کہ چین نے ہمیشہ انتہائی خلوص کو برقرار رکھا ہے اور فعال طور پر ایک ایسا حل تلاش کیا ہے جو ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق ہو اور دونوں فریقوں کے لئے قابل قبول ہو۔ یہ امید کی جاتی ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ایسی معقول اور معروضی آراء کو وقعت دی جائے گی ،

برقی گاڑیوں کے میدان میں چین اور یورپی یونین کے تکمیلی فوائد اور تعاون کی صلاحیت کو مکمل طور پر سمجھا جائے گا،

لچک اور خلوص کا مظاہرہ کیا جائے گا، چین کے ساتھ یکساں سمت میں کام کیا جائے گا، بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اقتصادی اور تجارتی تنازعات کو مناسب طریقے سے سنبھالا جائے گا، اور چین۔یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button