قومی

نئی سیکرٹری خارجہ کا سائرس سجاد قاضی کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے رکن کی حیثیت سے تقرری پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان کی نئی سیکرٹری خارجہ آ منہ بلوچ نے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کے اعزاز میں وزارت خارجہ میں منگل کو الوداعی استقبالیہ سے اپنے خطاب میں سبکدوش ہونے والے سیکرٹری خارجہ کی قیادت اور 34 سالہ طویل سفارتی کیرئیر میں ان کی شراکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور ذہانت کی تعریف کی۔ انہوں نے بطور خارجہ سیکرٹری سائرس سجاد قاضی کے کردار پر روشنی ڈالی اور ان کی مہارت کو سراہا۔ انہوں نے سائرس سجاد قاضی کی غیر معمولی مہارتوں کی تعریف کی۔ نئی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے رکن کی حیثیت سے محمد سائرس سجاد قاضی کی آئندہ تقرری کے لیے انہیں اور ان کے اہل خانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے شاندار سفارتی کیرئیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button