کھیلوں کی دنیا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن میں 3 سے 20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 بنگلہ دیش کے بجائے متحدہ عرب امارات میں 3 سے 20 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا نواں ایڈیشن اکتوبر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا جس میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)ایونٹ کی میزبانی جاری رکھے گا۔10 ملکی ایونٹ متحدہ عرب امارات کے دو مقامات پر 3 سے 20 اکتوبر تک دبئی اور شارجہ میں منعقد ہوگا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے ایک بیان میں کہا کہ میں بی سی بی میں ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے بنگلہ دیش میں ایونٹ کی میزبانی کرنے کی کوشش کرنے اور اس کے قابل بنانے کے لیے تمام راستے تلاش کیے لیکن شرکت کرنے والی متعدد ٹیموں کی حکومتوں کی جانب سے بنگلہ دیش کے سیاسی حالات پیش نظر سفری مشورے کا مطلب یہ تھا کہ بنگلہ دیش میں خواتین کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ممکن نہیں تھاتاہم، وہ میزبانی کے حقوق کو برقرار رکھیں گے، ہم مستقبل قریب میں بنگلہ دیش میں آئی سی سی کا عالمی ایونٹ کرانے کے منتظر ہیں۔

آئی سی سی کا ہیڈکوارٹر متحدہ عرب امارات ، حالیہ برسوں میں کرکٹ کا ایک اہم مرکز بن کر ابھرا ہے، جس میں متعدد کوالیفائر ٹورنامنٹس کے ساتھ ساتھ 2021 میں عمان کے ساتھ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھی شامل ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button