قومی

انجینئر امیر مقام کی نویکلے منگورہ چوکی دھماکے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل رحمان اللہ کے اہل خانہ سے تعزیت

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے نویکلے منگورہ چوکی دھماکے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل رحمان اللہ شہید کی رہائش گاہ سوات میاندم پر جا کر ان کے اہل خانہ اور بچوں سے تعزیت کی۔ وفاقی وزیر نے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلع سوات کے صدر قیموس خان، سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ ، پارٹی کارکنان ، علاقہ کے معززین و پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے. وفاقی وزیر نے اپنی طرف سے مالی امداد بھی کی. قبل ازیں وفاقی وزیر کی آمد پر پارٹی کارکنوں اور قیادت نے پرتپاک استقبال کیا.

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button