قومی

منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل فلائٹس سے آنے والوں کے لئے سکریننگ کا نظام فعال کر دیا گیا ہے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون و انصاف و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل فلائٹس سے آنے والوں کے لئے سکریننگ کا نظام فعال کر دیا گیا ہے، ہمارے پاس ٹیسٹ کی سہولت ہے اور کٹس وافر مقدار میں موجود ہیں، پاکستان مکمل محفوظ ہے۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینٹر ذیشان خانزادہ کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے جب منکی پاکس سے متعلق ایمرجنسی نافذ کی تو وزیراعظم نے تمام سٹیک ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کر کے بریفنگ لی، ایئرپورٹس پر انٹرنیشنل فلائٹس پر سکریننگ کا نظام فعال کر دیا گیا ہے، اب تک پانچ کیسز سامنے آئے ہیں جو پرانی قسم کے ہیں ان میں سے دو مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں روزانہ کی بنیاد پر اعداد و شمار جمع کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک متعدی بیماری ہے جو دوسروں تک پھیل سکتی ہے، ہمارے پاس ٹیسٹ کا نظام اور کٹس وافر موجود ہیں، اگر ایئرپورٹ پر کوئی کیس سامنے آتا ہے تو پھر ٹیسٹ کے بعد اس کو آئیسولیشن میں بھیج دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ماہر ڈاکٹرز اور وسائل موجود ہیں اور اس وقت ہم منکی پاکس سے محفوظ ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button