قومی
سینیٹ میں مجموعہ ضابطہ فوجداری (ترمیمی) بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش
سینیٹ میں مجموعہ ضابطہ فوجداری (ترمیمی) بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔
جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم رحمن نے مجموعہ ضابطہ فوجداری (ترمیمی) بل 2024 (نئی دفعات 59 الف، 431 الف کا اضافہ، سی آر پی سی کی دفعات 154 اور 431 کی ترمیم) پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔