عالمی

افریقی ممالک میں تین سال کے دوران 50 ارب ڈالر سرمایہ کاری اور تجارت بارے تعاون کو توسیع دی جائے گی،چین

چین نے کہا ہے کہ وہ آئندہ تین سال کے دوران افریقی ملکوں میں 50 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری (فنانسنگ) کرے گا،براعظم کے ساتھ بنیادی ڈھانچے اور تجارت کے حوالے سے تعاون کو توسیع دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے آرائشی عظیم ہال میں چائنہ افریقا فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

فورم میں 50 سے زیادہ افریقی ممالک کے رہنما اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش شریک ہیں۔جمعرات کی صبح بیجنگ کے آرائشی عظیم ہال آف دی پیپل میں فورم کی افتتاحی تقریب میں رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے براعظم افریقا کے ساتھ تعلقات کو تاریخ کا بہترین دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک افریقی ملکوں کے ساتھ صنعت ،زراعت، انفراسٹرکچر،تجارت اور سرمایہ کاری میں سرمایہ کاری کو مزید گہرا کرنے کو تیار ہے،

آئندہ تین سالوں کے دوران چینی حکومت خطے کو 360 ارب یوآن (50.7 ارب ڈالر) کی مالی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے،ان میں آدھے سے زیادہ کریڈٹ میں ہوں گے جن میں 11 ارب ڈالرمختلف قسم کی امداد جبکہ چینی فرموں کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے ذریعے 10 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے افریقا کے لیے کم از کم ایک ملین ملازمتیں پیدا کرنے” میں مدد کرنے کا وعدہ بھی کیا۔اس سے قبل رواں ہفتے افریقی رہنمائوں نے انفراسٹرکچر، زراعت، کان کنی، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں زیادہ تعاون کے لیے بہت سارے معاہد ے کرلیے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button