کھیلوں کی دنیا

یو ایس اوپن ، ٹاپ سیڈڈ جوڑی مارشل گرانولرزاور ہوراشیو زیبالوس کا مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں سفر تمام

سپین کے نامور ٹینس سٹار مارشل گرانولرزاور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئی۔میکس پورسل اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جورڈن تھامسن پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں سپین کے نامور ٹینس سٹار مارشل گرانولرزاور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی کو شکست دی۔سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

میکس پورسل اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جورڈن تھامسن پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے میگا ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں سپین کے نامور ٹینس سٹار مارشل گرانولرزاور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس پر 6-7(4-7)اور 4-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ ناتھینیل لیمنس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جیکسن ودرو پر مشتمل میزبان امریکی جوڑی سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button