عالمی

سعودی فالکنز اور مصری سلور سٹارز کا مشترکہ ایئر شو

سعودی عرب کے فالکنز اور مصری ایئر شو ٹیم سلور سٹارز نے مشترکہ ایئر شو کے دوران فضا میں رنگ بکھیر دیے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق مشترکہ ایئر شو مصر انٹرنیشنل ایئر شو 2024 کے پہلے ایڈیشن کی تیاری کا حصہ ہے۔

ایئر شو مصری وزارت دفاع، فضائیہ، شہری ہوابازی، خلائی ایجنسی اور مصری ایئرلائن کے تعاون سے 3 سے 5 ستمبر تک نیو العلمین شہر میں ہورہا ہے ۔ایئرشو کا مقصد مشرق وسطی اور افریقہ کے ایرو سپیس سیکٹر میں مینو فیکچرنگ، ڈیجیٹلائزیشن کی رفتار کو تیز کرنے کے ساتھ دفاعی اور خلائی انڈسٹری کے ایک علاقائی مرکز کے طور پر مصر کی پوزیشن کی مضبوط کرنا ہے۔

ایئر شو میں 100 سے زیادہ ممالک اور 300 سے زیادہ ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ بڑے اداروں کی شرکت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ امارات بھی ایئر شو میں شرکت کے دوران اپنے پویلین میں جدید ایرو سپیس اور دفاعی ٹیکنا لوجی کی نمائش کرے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button