عالمی

چین کی پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

چین نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

شنہوا نیوز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے منگل کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مخالفت کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے، سماجی اتحاد اور استحکام کو برقرار رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ مشترکہ طور پر علاقائی امن و سلامتی کا تحفظ کیا جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button