137 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 6 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 137 کلو منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔اے این ایف کے ترجمان کےمطابق 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف نے راولپنڈی میں کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 8.7 کلو آئس برآمد کر لی ہے۔کرم ایجنسی سے 88.3 کلو چرس برآمد کی گئی ، دالبندین چاغی سے 30 کلو افیون برآمد کی۔
راولپنڈی میں خاتون سمیت 2 ملزمان سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کر لی ہے۔ راولپنڈی کے قریب دوسری کارروائی کے دوران 2 ملزمان سے 7.2 کلو چرس اور 29 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ موٹروے اسلام آبادکے قریب ملزم سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کر لی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔